بچوں کی ’’تاریخ پیدائش‘‘ نے شہری کی قسمت چمکا دی!

1 min read

Sharing is caring!


بچے ماں باپ کے لیے خوشی کا باعث ہوتے ہیں لیکن بچوں کی تاریخ پیدائش نے تو ایک شہری کی قسمت ہی چمکا ڈالی ہے۔

کہتے ہیں قدرت جب دینے پر آتی ہے تو چھپر پھاڑ کر دیتی ہے اور اس کے لیے کوئی معمولی سی بات بھی وجہ بن سکتی ہے جیسا کہ اس خوش قسمت شخص کے ساتھ ہوا جس کے بچوں کی تاریخ پیدائش نے اسے راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا۔

یہ منفرد حیران کن واقعہ ابوظہبی میں راجیو نامی بھارتی شہری کے ساتھ پیش آیا ہے جس نے اسے راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجیو جو 10 سالوں سے متحدہ عرب امارات کے علاقے العین میں بغرض روزگار مقیم ہے اور ایک آرکیٹیکچرل فرم میں کام کرتا ہے۔ یہ شخص اپنی قسمت بدلنے کے لیے گزشتہ کئی سالوں سے متواتر بگ ٹکٹ ڈرا میں حصہ لے رہا تھا لیکن اس کے من کی مُراد بَر نہیں آ رہی تھی۔

اس سال راجیو نے کچھ مختلف کرنے کا سوچا اور اپنے دو بچوں کی تاریخ پیدائش 7 اور 13 کی مناسبت سے ان ہی نمبروں کے قرعہ اندازی کے ٹکٹوں کا انتخاب کیا اور یہ انتخاب انہیں 15 ملین درہم (33 کروڑ بھارتی روپے) کا مالک بنا گیا۔

کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ راجیو کے پاس اس مرتبہ لاٹری کے چھ ٹکٹ تھے تاہم انہیں حیران کن طور پر جیت کمپلیمینٹری ٹکٹ سے ملی۔

راجیو نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میں گزشتہ 3 سالوں سے ٹکٹ خرید رہا ہوں اور یہ پہلا موقع ہے جب میں نے لاٹری جیتی ہے۔ اس بار میں اور میری اہلیہ نے 7 اور 13 نمبروں کے ٹکٹوں کا انتخاب کیا تھا جو کہ ہمارے بچوں کی تاریخ پیدائش ہیں۔

راجیو نے یہ بھی کہا کہ اسے بِگ ٹکٹ سے خاص پیشکش ہوئی۔ اس نے دو ٹکٹ خریدے اور مفت میں چار ٹکٹ ملے۔

واضح رہے اس ٹکٹ کو راجیو سمیت دیگر 19 امیدواروں کے درمیان مساوی تقسیم کیا جائے گا۔

Comments





Source link

Oval@3x 2

Don’t miss latest news!

Select list(s):

We don’t spam! Read our [link]privacy policy[/link] for more info.

🕶 Relax!

Put your feet up and let us do the hard work for you. Sign up to receive our latest news directly in your inbox.

Select Your Choice:

We’ll never send you spam or share your email address.
Find out more in our Privacy Policy.

🕶 Relax!

Put your feet up and let us do the hard work for you. Sign up to receive our latest news directly in your inbox.

Select Your Choice:

We’ll never send you spam or share your email address.
Find out more in our Privacy Policy.

Sharing is caring!

You May Also Like

More From Author