سابق برطانوی وزیراعظم کے نقلی دانت بھی لاکھوں میں نیلام

1 min read

Sharing is caring!


سابق برطانوی وزیراعظم آنجہانی ونسٹن چرچل کی موت کے سالوں بعد ان کے نقلی دانت کی لاکھوں روپے میں نیلامی کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق برطانوی وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل کے سونے کے سانچے میں لگے 6 نقلی دانتوں پر مشتمل اس سیٹ کی گزشتہ دنوں نیلامی کی گئی جو 18 ہزار برطانوی پاؤنڈ (63 لاکھ 43 ہزار پاکستانی روپے) میں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو گئے۔

نیلامی کرنے والی کوٹس وولڈ آکشن کمپنی کا کہنا تھا کہ نیلامی سے قبل ان  کی فروخت کا تخمینہ 8 ہزار پاؤنڈ لگایا گیا تھا مگر بولی شروع ہوتے ہی یہ دانت تعین کی گئی قیمت سے دُگنی قیمت میں ہاتھوں ہاتھ نیلام ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق سر ونسٹن چرچل کو بولنے میں لکنت کا سامنا ہوتا تھا جس کی وجہ سے بالائی 6 دانتوں کا یہ سیٹ اس طرح سے بنایا گیا تھا کہ برطانوی وزیراعظم کو لکنت سے بچایا جا سکے اور انہوں نے ان ہی دانتوں کو لگا کر انہوں نے دوسری عالمی جنگ کے دوران کئی مشہور تقاریر کیں۔

چرچل کے لیے یہ دانت اتنے اہم تھے کہ وہ ایسے دو سیٹ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے تھے۔ نیلام کیا گیا سیٹ جنگ کی ابتدا میں ان کے لیے بنایا گیا تھا۔

1940  میں دوسری عالمی جنگ کے دوران وزارت اعظمی کا منصب سنبھالنے والے ونسٹن چرچل کو ساری زندگی دانتوں کے مسائل کا سامنا رہا۔ انہوں نے اپنی 20 کی دہائی میں بیماری کی وجہ سے زیادہ تر دانت کھو دیے تھے۔

Comments





Source link

Oval@3x 2

Don’t miss latest news!

Select list(s):

We don’t spam! Read our [link]privacy policy[/link] for more info.

🕶 Relax!

Put your feet up and let us do the hard work for you. Sign up to receive our latest news directly in your inbox.

Select Your Choice:

We’ll never send you spam or share your email address.
Find out more in our Privacy Policy.

🕶 Relax!

Put your feet up and let us do the hard work for you. Sign up to receive our latest news directly in your inbox.

Select Your Choice:

We’ll never send you spam or share your email address.
Find out more in our Privacy Policy.

Sharing is caring!

Read More :-  نوجوان ہاسٹل کے ٹینک میں گر کر جاں بحق، ویڈیو نے دل دہلا دیے

You May Also Like

More From Author