یقین دہانی کرائیں فوج کاروبار نہیں کرے گی صرف محافظ رہے گیچیف جسٹس پاکستان کا اٹارنی جنرل سے مکالمہ 

1 min read

Sharing is caring!


یقین دہانی کرائیں فوج کاروبار نہیں کرے گی صرف محافظ رہے گی،چیف جسٹس پاکستان …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں دفاعی زمینوں پر کمرشل سرگرمیوں کیخلاف کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی  جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ فوج نے ملٹری لینڈز پر شادی ہال اور دیگر کاروبار کررکھے ہیں، یقین دہانی کرائیں فوج کاروبار نہیں کرے گی صرف محافظ رہے گی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا آپ یہ یقین دہانی کراسکتے ہیں؟چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ سب کو اپنے مینڈیٹ میں رہنا چاہئے،فوج اپنا کام کرے عدالتیں اپنا کام کریں،اٹارنی جنرل نے کہاکہ اصول تو یہی ہے کہ سب اپنا اپنا کام کریں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اگر آپ کو ایسی ہدایات ہیں تو عدالت کو یقین دہانی کرادیں۔

وکیل ای ٹی پی بی نے کہاکہ جس بلڈنگ سے تنازع شروع ہوا وہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی ہے،الاٹیز نے جعلی دستاویزات پرزمین اپنا نام  کرکے بیچ دی، اب وہاں 5منزلہ عمارت ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا پانچ منزلہ بلڈنگ بنتی رہی تب متروکہ وقف املاک بورڈ تماشائی بنا رہا؟چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ملی بھگت کے علاوہ غیرقانونی تعمیرات ممکن نہیں،ایس بی سی اے کے انسپکٹرز اور اوپر کے افسران کے اثاثے چیک کرانے چاہئیں،کراچی کے سب رجسٹرارز کے اثاثوں کا آڈٹ بھی ایف بی آر سے کرانا چاہئے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آمدن سے زائد تمام اثاثوں سے رقم گرائی گئی عمارتوں کے رہائشیوں کو ملنی چاہئے،سندھ حکومت یہ انکوائری کبھی نہیں کرے گی۔

ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایس بی سی اے میں کتنے انسپکٹر اور افسران ہیں؟ڈی جی ایس بی سی اے نے کہا کہ ایس بی سی اے میں مجموعی طور پر 1400ملازمین ہیں،ان میں 600بلڈنگ انسپکٹر اور 300سینئر انسپکٹر ہیں۔





Source link

Oval@3x 2

Don’t miss latest news!

Select list(s):

We don’t spam! Read our [link]privacy policy[/link] for more info.

🕶 Relax!

Put your feet up and let us do the hard work for you. Sign up to receive our latest news directly in your inbox.

Select Your Choice:

We’ll never send you spam or share your email address.
Find out more in our Privacy Policy.

🕶 Relax!

Put your feet up and let us do the hard work for you. Sign up to receive our latest news directly in your inbox.

Select Your Choice:

We’ll never send you spam or share your email address.
Find out more in our Privacy Policy.

Sharing is caring!

Read More :-  زندگی میں کامیابی کے 8 رہنما اصول

You May Also Like

More From Author