نامزد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے حکومت کا ترجیحی ایجنڈا جاری کردیا

1 min read

Sharing is caring!


پشاور : نامزد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے حکومت کا ترجیحی ایجنڈاجاری کرتے ہوئے کہا کہ امن عامہ کےقیام کےساتھ شہریوں کی جان ومال کی سلامتی کا تحفظ اولین ترجیح ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نامزد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے حکومت کا ترجیحی ایجنڈاجاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا تہذیب اورروایات کاامین صوبہ ہے، کے پی کو وحشت،لاقانونیت کی آگ میں جھونک کر بے پناہ نقصان کیا گیا، اقداروروایات کےعین مطابق چادرچاردیواری کےمکمل احترام کویقینی بنایا جائے گا۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ امن عامہ کےقیام کےساتھ شہریوں کی جان ومال کی سلامتی کاتحفظ اولین ترجیح ہوگی، حکومت سنبھالتےہی صحت کارڈ کو پورے صوبے کیلئے بحال کریں گے ساتھ ہی لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کو غریبوں کیلئے آباد کریں گے۔

نامزد وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ خواتین کےشرعی وقانونی حقوق کیلئےسرکاری وسائل سےمفت معاونت فراہم کریں گے ، خیبرپختونخوا میں ہر لحاظ سے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاقانونیت کےفروغ میں مکروہ کرداراداکرنےوالوں کو اعمال کاحساب دیناہوگا، شہدا کے لواحقین کیلئے خصوصی پیکیج کا اہتمام کریں گے، وسائل کو ترقی دیکر صوبے کو مالی طور پر خود مختار بنائیں گے اور پوری توجہ اپنے شہریوں کی فلاح و ترقی پر مرکوز کریں گے۔

Comments





Source link

Oval@3x 2

Don’t miss latest news!

Select list(s):

We don’t spam! Read our [link]privacy policy[/link] for more info.

🕶 Relax!

Put your feet up and let us do the hard work for you. Sign up to receive our latest news directly in your inbox.

Select Your Choice:

We’ll never send you spam or share your email address.
Find out more in our Privacy Policy.

🕶 Relax!

Put your feet up and let us do the hard work for you. Sign up to receive our latest news directly in your inbox.

Select Your Choice:

We’ll never send you spam or share your email address.
Find out more in our Privacy Policy.

Sharing is caring!

Read More :-  امریکا کا حماس پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ

You May Also Like

More From Author