ڈونلڈ ٹرمپ کو کروڑوں ڈالر جرمانے کی سزا

1 min read

Sharing is caring!


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم مشکل میں پڑ گئی، سول فراڈ کیس میں کروڑوں ڈالر جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کو فراڈ کیس میں ساڑھے 35 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا گیا، ٹرمپ پر اپنی کمپنیوں کے ذریعے کاروبار کرنے پر بھی 3 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

نیویارک کی عدالت نے فراڈ کیس میں ٹرمپ کے 2 بیٹوں پر بھی جرمانے عائد کیے ہیں، ٹرمپ کے وکلا نے فراڈ کیس میں جرمانے کیخلاف اپیلیٹ کورٹ میں جانیکا فیصلہ کیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویڈیو بیان میں عدالتی فیصلے کو بائیڈن انتظامیہ کی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فحش اداکارہ کو رقم دینے کے کیس میں مقدمہ 25 مارچ سے شروع ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کرمنل کیس کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر ہوں گے۔

گزشتہ روز نیویارک کے ایک جج کی جانب سے 25 مارچ کو مقدمے کی سماعت کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے مقدمے کو خارج کرنے کی سابق امریکی صدر کی درخواست مسترد کردی گئی۔

سال 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ پر اداکارہ کو مبینہ طور پر تعلق چھپانے کے لئے رقم ادا کرنے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

Comments





Dollars-in-civil-fraud-case/>Source link

Oval@3x 2

Don’t miss latest news!

Select list(s):

We don’t spam! Read our [link]privacy policy[/link] for more info.

🕶 Relax!

Put your feet up and let us do the hard work for you. Sign up to receive our latest news directly in your inbox.

Select Your Choice:

We’ll never send you spam or share your email address.
Find out more in our Privacy Policy.

🕶 Relax!

Put your feet up and let us do the hard work for you. Sign up to receive our latest news directly in your inbox.

Select Your Choice:

We’ll never send you spam or share your email address.
Find out more in our Privacy Policy.

Sharing is caring!

Read More :-  حکومت نے کل چھٹی کا اعلان کردیا

You May Also Like

More From Author