ملتان سے شکست، حفیظ نے اسلام آباد کے کپتان شاداب سے متعلق کیا کہا؟

1 min read

Sharing is caring!


پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی محمد حفیظ نے شاداب کی کپتانی کو ناقص قرار دے دیا۔

گزشتہ روز پی ایس ایل 9 کے ایک لو اسکورنگ میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کی تاہم حریف کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور 144 رنز ہی اسکور کر سکی جو ملتان سلطانز نے ایک گیند قبل پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

میچ کے بعد اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساب کپتان محمد حفیظ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی کارکردگی پر برس پڑے اور ان کی کپتانی کو انتہائی ناقص قرار دے دیا۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کپتان صرف بحیثیت بیٹر یا بولر پُرفارمر ہی نہیں ہوتا بلکہ وہ اپنی حکمت عملی سے بھی میچ جتواتا  ہے لیکن آج شاداب کے لیے بُرا دن تھا اس کے غلط فیصلے نے میچ ہروا دیا۔

سابق کپتان نے کہا کہ جس وقت ٹیم کو ضرورت تھی وہ بیٹنگ پر نہیں آئے اگر وہ آ جاتے تو اسلام آباد کے رنز بہت آگے تک جا سکتے تھے لیکن شاداب کے فیصلے سے لگا کہ وہ جہاں چاہیں بلے باز کی جگہ بیٹنگ پر آ سکتے ہیں اور جب آپ چاہیں اپنا نمبر پیچھے کر لیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ بطور کپتان شاداب خان نے میچ میں جو حکمت عملی اپنائی وہ بہت ہی بری تھی جب کہ دوسری سائیڈ پر ملتان سلطانز  کے کپتان محمد رضوان کی حکمت عملی اور پرفارمنس ان سے کہیں زیادہ بہتر رہی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ کے ابتدائی میچ میں لاہور قلندر کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل 9 کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

Comments





Source link

Oval@3x 2

Don’t miss latest news!

Select list(s):

We don’t spam! Read our [link]privacy policy[/link] for more info.

🕶 Relax!

Put your feet up and let us do the hard work for you. Sign up to receive our latest news directly in your inbox.

Select Your Choice:

We’ll never send you spam or share your email address.
Find out more in our Privacy Policy.

🕶 Relax!

Put your feet up and let us do the hard work for you. Sign up to receive our latest news directly in your inbox.

Select Your Choice:

We’ll never send you spam or share your email address.
Find out more in our Privacy Policy.

Sharing is caring!

You May Also Like

More From Author