آسمان پر نمودار پراسرار دائرے نے خوف وہراس پھیلا دیا

1 min read

Sharing is caring!


شمال مغربی ارجنٹائن کے ایک چھوٹے صوبے ٹوکومان کی فضا اس وقت خوفناک ہوگئی جب اچانک ایک پراسرار اور انگوٹھی نما سیاہ دائرہ نمودار ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس دوہیکل سیاہ دائرے نے مقامی شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا جو آہستہ آہستہ فضا میں تیر رہا تھا۔

شہر کے اوپر فضا میں لہراتے پراسرار سیاہ ہالے نے ہر دیکھنے والے کو حیران و پریشان کردیا اور اس کی خبر دنیا بھر میں پھیل گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں ٹوکومان صوبے پر منڈلاتے ہوئے عجیب اور پراسرار دائرے کو دکھایا گیا ہے، جو ایک سے دوسری جانب بڑھ رہا تھا، تاہم بعد ازاں نمودار ہونے والا یہ ہالہ کچھ دیر رہنے کے بعد غائب ہوگیا اور پھر اس کا کوئی نام نشان باقی نہ رہا۔

اس کی حقیقت کے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی آراء سامنے آرہی ہیں، کچھ لوگ اسے حشرات الارض کا غول قرار دے رہے تھے تو کچھ صارفین کا خیال تھا کہ یہ کسی جگہ لگنے والی آگ کا دھواں ہے جو اوپر جاکر گول دائرے کی شکل اختیار کرگیا ہے۔

اس کے علاوہ کچھ لوگوں کی رائے تھی کہ یہ گرم یا ٹھنڈی ہوا کے فضاء میں ردوبدل سے پیدا ہونے والا فطرت کامظہر تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت بڑے سیاہ پہیے جیسا تھا اور اسے دیکھنا خوفزدہ کردینے والا نظارہ تھا۔

Comments





Source link

Oval@3x 2

Don’t miss latest news!

Select list(s):

We don’t spam! Read our [link]privacy policy[/link] for more info.

🕶 Relax!

Put your feet up and let us do the hard work for you. Sign up to receive our latest news directly in your inbox.

Select Your Choice:

We’ll never send you spam or share your email address.
Find out more in our Privacy Policy.

🕶 Relax!

Put your feet up and let us do the hard work for you. Sign up to receive our latest news directly in your inbox.

Select Your Choice:

We’ll never send you spam or share your email address.
Find out more in our Privacy Policy.

Sharing is caring!

Read More :-  مجھے تو سب سے پیار ملا، مومنہ اقبال

You May Also Like

More From Author