ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو زیر کر دیا

1 min read

Sharing is caring!


ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 9 کے انیسویں میچ میں کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 9 کے انیسویں میچ میں ملتان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔

ملتان کی جانب سے عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور 106رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں 5 بلند و بالا چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

انہوں نے کپتان محمد رضوان کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ پر 148 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سلطانز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 189 رنز بنائے۔

کپتان رضوان نے 5 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے جب کہ ریزا ہینڈرکس نے 13 اور افتخاراحمد نے 4 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے مزرابانی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کنگز کے بلےباز جم کر نہ کھیل سکے اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 165 رنز تک محدود رہے۔ کنگز کی جانب سے کوئی بیٹر بھی نصف سنچری نہ بنا سکا۔

تجربہ کار شعیب ملک 38 اور کپتان شان مسعود 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں فاسٹ بولر میرحمزہ اور بلے باز لوس ڈی پلوئے کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

کراچی کنگز ایچ بی ایل پی ایس ایل نائن میں کم بیک کیلئے تیار ہے۔ شیروں نے تگڑی واپسی کےلیے بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی جم کرمشقیں کیں۔ فاسٹ بولرحسن علی کا کہنا ہے کہ دومیچ بہت قریب جاکر ہارے اب ملتان کو شکست دیں گے۔

باہمی مقابلوں میں دونوں ٹیموں کا ریکارڈ برابر ہے۔ بارہ میں سے دونوں نے 6،6 میچ جیتے ہیں۔ پہلےلیگ میچ میں سلطانز نے پچپن رن سےکا میابی حاصل کی تھی۔

Comments





Source link

Oval@3x 2

Don’t miss latest news!

Select list(s):

We don’t spam! Read our [link]privacy policy[/link] for more info.

🕶 Relax!

Put your feet up and let us do the hard work for you. Sign up to receive our latest news directly in your inbox.

Select Your Choice:

We’ll never send you spam or share your email address.
Find out more in our Privacy Policy.

🕶 Relax!

Put your feet up and let us do the hard work for you. Sign up to receive our latest news directly in your inbox.

Select Your Choice:

We’ll never send you spam or share your email address.
Find out more in our Privacy Policy.

Sharing is caring!

Read More :-  نامزد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے حکومت کا ترجیحی ایجنڈا جاری کردیا

You May Also Like

More From Author