رمضان المبارک سے قبل عوام کے لیے بڑی خوشخبری

1 min read

Sharing is caring!


وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کا ریلیف پیکیج بڑھا دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا منصب سنبھالتے ہی پاکستانی عوام کے لیے ساڑھے سات ارب روپے مالیت کے رمضان پیکیج کا اعلان کیا تھا تاہم اب وزیراعظم نے ریلیف پیکیج کو بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکیج کا حجم بڑھانے کے علاوہ اس کا دائرہ کار بھی مزید وسیع کرنے کی ہدایت کی ہے اور اب یوٹیلٹی اسٹورز کے ساتھ بی آئی ایس پی اور موبائل یونٹس بھی کھانے پینے کی سستی اشیا فراہم کریں گے۔

مستحق افراد کو بازار سے 30 فیصد کم قیمت پر اشیائے خور ونوش فراہم کی جائیں گی۔ آٹے پر 77 روپے اور گھی پر 70 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔

ابتدائی طور پر 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکیج ریلیف مراکز قائم کیے جا رہے ہیں جہاں یکم سے اختتام رمضان تک ٹرکوں کے ذریعے مختلف علاقوں میں عوام کو سستی اشیائے خور ونوش فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ غریب، نادار اور مستحق افراد تک رمضان ریلیف پیکیج پہنچایا جائے۔

Comments





Source link

Oval@3x 2

Don’t miss latest news!

Select list(s):

We don’t spam! Read our [link]privacy policy[/link] for more info.

🕶 Relax!

Put your feet up and let us do the hard work for you. Sign up to receive our latest news directly in your inbox.

Select Your Choice:

We’ll never send you spam or share your email address.
Find out more in our Privacy Policy.

🕶 Relax!

Put your feet up and let us do the hard work for you. Sign up to receive our latest news directly in your inbox.

Select Your Choice:

We’ll never send you spam or share your email address.
Find out more in our Privacy Policy.

Sharing is caring!

You May Also Like

More From Author