’اچھے شریک حیات کی تلاش ہے جیسے ہی جیون ساتھی ملا شادی کرلوں گا‘

1 min read

Sharing is caring!


اداکار عثمان خالد بٹ کا کہنا ہے کہ اچھے شریک کی تلاش ہے جیسے ہی جیون ساتھی ملا تو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجاؤں گا۔

اداکار عثمان خالد بٹ نے حالیہ انٹرویو میں ذہنی مسائل، نجی زندگی اور شوبز کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر کھل کا اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اچھے شریک حیات کی تلاش ہے، جیسے ہی اچھا جیون ساتھی مل جائے گا وہ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

عثمان خالد بٹ کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان کی روایات ایسی نہیں ہیں کہ وہ انہیں شادی کے لیے دباؤ ڈالیں، وہ بہتر ساتھی مل جانے پر ہی شادی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اچھے شریک حیات کو تلاش کر رہے ہیں اور یہ کہ ماضی میں وہ ایسے تجربات کر بھی چکے ہیں اور اس وقت اگر ان کی شادی ہوچکی ہوتی تو اس وقت وہ تین سے چار بچوں کے باپ ہوتے۔

عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ایک ڈرامے کے بعد ذہنی مسائل کا شکار ہوئے، تاہم انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ڈراما بظاہر آسان تھا لیکن درحقیقت ان سمیت دیگر افراد کو بھی مشکلات پیش آئیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی فلم بالو ماہی کے بعد ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ اب اس وقت ہی فلم میں کام کریں گے جب انہیں منفرد کردار کی پیش کش ہوگی، اس لیے وہ زیادہ فلمیں نہیں کرتے۔

عثمان خالد بٹ کا کہنا تھا کہ فلم بہت بڑا رسک ہوتا ہے، اس میں ان ہی اداکاروں کو لیا جاتا ہے جو اسکرین پر زیادہ نظر آ رہے ہوتے ہیں اور پھر فلموں میں فیورٹزم بھی چلتا ہے۔

Comments





Source link

Oval@3x 2

Don’t miss latest news!

Select list(s):

We don’t spam! Read our [link]privacy policy[/link] for more info.

🕶 Relax!

Put your feet up and let us do the hard work for you. Sign up to receive our latest news directly in your inbox.

Select Your Choice:

We’ll never send you spam or share your email address.
Find out more in our Privacy Policy.

🕶 Relax!

Put your feet up and let us do the hard work for you. Sign up to receive our latest news directly in your inbox.

Select Your Choice:

We’ll never send you spam or share your email address.
Find out more in our Privacy Policy.

Sharing is caring!

You May Also Like

More From Author